• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف جنوبی افریقہ کا سخت رد عمل

پیر 21-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10958
0
SHARES
0
VIEWS

کیپ ٹاؤن ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم پردنیا سراپا احتجاج ہے، کئی عالمی رہنماء اس کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں اور اب ان میں جنوبی افریقہ بھی فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف میدان میں آ گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹی آر ٹی ورلڈ سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے مسلمان انقلابی رہنماء 55 سالہ ابراہیم رسول کا جو امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر بھی رہے ہیں، کہنا تھا کہ اس وقت فلسطینیوں کواسرائیلی فوج کے ہاتھوں انتہائی بے رحمانہ اور سنگدل صورتحال کا سامنا ہے۔

70سال قبل اسرائیل نامی ریاست قائم کرنے کے لیے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا اور اب امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا اس کے بعد دوسرا بڑا واقعہ ہے جس میں فلسطینیوں کا سب سے زیادہ جانی نقصان ہو رہا ہے۔ اگرفلسطینیوں کا اپنی بقاء کی حفاظت کرنا اسرائیل کے لیے نیشنل سکیورٹی ہے تو حیران کن بات ہے۔

جنوبی افریقہ میں سیاہ فام باشندوں کے حقوق کی جنگ لڑنے اور اس میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ابراہیم رسول کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل جانتا ہے کہ اسے امریکہ کی غیرمشروط حمایت حاصل ہے اور رہے گی۔ فلسطینیوں کے ابتلاء کی یہی بنیادی وجہ ہے اور یہی فلسطین اور اسرائیل کے جھگڑے کے دو ریاستی حل کے منظرعام سے غائب ہو جانے کا سبب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کا رویہ فلسطین اور اسرائیل نام کی دو آزاد ریاستوں کے قیام کے بجائے ایک ریاست کے قیام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وہ ریاست اسرائیل ہو گی اور اس میں کئی حراستی مراکز ہوں گے جن میں فلسطینیوں کو قید کیا جائے گا۔

فلسطینیوں کو صرف اسی صورت میں انصاف ملے گا جب ہم اور دیگر ممالک متحد ہو جائیں گے، ہم اسرائیل اور امریکہ کو بلینک چیک نہیں دیں گے، ہم انہیں فری پاس نہیں دیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف جنوبی افریقہ کا سخت رد عمل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.