• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ‘ اسرائیل حقوق کونسل پرسیخ پا

ہفتہ 19-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10948
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں پرامن مظاہرین کے قتل عام کی تحقیقات کے مطالبے پرصیہونی ریاست سخت سیخ پا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے ریاستی جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں قتل عام کی تحقیقات کے مطالبے پر انسانی حقوق کونسل کو ’منافقوں کا ٹولہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کا اصل مقصد صہیونی ریاست پر حملہ اور دہشت گردی کا تحفظ ہے۔

نیتن یاھو نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کونسل کے ایسے کی بھی مطالبے کو مسترد کرتے ہیں جس میں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی تحقیقات کی بات کی گئی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جو کیا ٹھیک کیا۔ اسرائیل کا دفاع اسرائیلی فوج کی ذمہ داری ہے اور غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

ادھر اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لایبرمین نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو دہرے حملے کا سامنا ہے۔ ہمارے خلاف منافقانہ مہم بند ہونی چاہیے۔ ہم ایسی انسانی حقوق کونسل کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں ہمارے خلاف بات کی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر تعلیم نفتالی بینٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ انسانی حقوق کونسل اسلامی دہشت گردی کے فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی کا آلہ کار بن چکی ہے۔ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔

اسرائیلی رکن کنیسٹ اور سابق وزیرخارجہ زیپی لیونی نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والے ممالک پر تنقید کی اور کہا کہ غزہ میں قتل عام کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے حق ووٹ دینا باعث تشویش ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز جنیوا میں انسانی حقوق کونس نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.