• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صیہونی ریاست منظم انداز میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کررہا ہے: یو این

جمعہ 18-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10904
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق شہزادہ زید بن رعد الحسین نے آج جمعہ کے روز ایک بیان میں اسرائیل پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل منظم انداز میں فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے 19 لاکھ فلسطینی زہریلی گیس کا سامنا کررہے ہیں۔ ہ پیدائش سے موت تک صیہونی ریاست کے رحم وکرم پر ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں حالیہ پرتشدد واقعات کی تحقیقات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں زید بن رعد الحسین نے صیہونی ریاست کی فلسطینیوں کے خلاف پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ سوموار کو غزہ کی پٹی میں 60 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ سوموار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جس طرح کا وحشیانہ برتاؤ کیا گیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں۔

ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کا الزام

اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی میں مظاہرین کے قتل عام کے حوالے سے رد عمل ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ بیانات صیہونی ریاست کے پُرتشدد حربوں کا جواز فراہم نہیں کرتے۔ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے اسرائیل کا کوئی جانی نقصان نہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے عالمی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کرکے درجنوں فلسطینیوں کی زندگی کے چراغ گل کیے اور ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی زخمی اور معذور ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب صیہونی ریاست غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد حربوں کے استعمال پر اپنی روایتی ہٹ دھرمی پرقائم ہے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب میں بھی اسرائیلی سفیرہ نے کہا کہ غزہ کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے زمینی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔

اسرائیلی خاتون سفیر افیفاراز شختر نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں کم سے کم جانی نقصان کی ہرممکن کوشش کی مگر دہشت گردوں کے مقابلے میں اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے غزہ میں پرتشدد واقعات اور ہلاکتوں کی ذمہ داری فلسطینی تنظیم حماس پر عائد کی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی ریاست منظم انداز میں فلسطینیوں کے حقوق پامال کررہا ہے: یو این
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.