• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‎غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

منگل 15-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10901
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل سوموار کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’عظیم الشان واپسی مارچ‘ کے شرکاء پر اسرائیلی فوج کی وحیشانہ فائرنگ اور بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد آج اس معاملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب اور فلسطین کے مندوبین نے کہا کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پرغور کے لیے آج منگل کو سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا کہ فلسطینی ہائی کمشن کی طرف سے جنرل اسمبلی کو بھی ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

فلسطینی مندوب نے غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں پر فائرنگ کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے نہتے فلسطینیوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریاض منصور نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائےگا۔

خیال رہے کہ کل سوموار کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں 55 فلسطینی شہید اور اڑھائی ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie‎غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.