نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی نگرانی میں سیکڑوں کی بڑی تعداد نے صیہونی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میںÂ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رات گئے اسرائیلی فوج نے حضرت یوسف کے مزار پر دھاوا بولنے والے صیہونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جب وہاں پر موجود فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سیدھی فائرنگ سے7 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جب کہ 30 فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی آباد کاروں کو بسوں کے ذریعے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پرلایا گیا، جہاں پہلے سے موجود فلسطینیوں اور صیہونی آباد کاروں میں تصادم ہوگیا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں تین گھنٹے تک جاری رہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی بیسیوں گاڑیوں نے نابلس پر دھاوے بولے اور شہریوں کو زدو کوب کیا گیا۔ صیہونی آباد کاروں کے دھاوے کے وقت فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔ انہوں نے صیہونیوں کو مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو اسرائیلی فوج اور پولیس نے فلسطینی شہریوں پر تشدد کرکے انہیں منتشر کردیا۔