• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیل ظلم ڈھا رہا ہے، ناکہ بندی فوری ختم کی جائے: اقوام متحدہ

جمعہ 11-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10888
0
SHARES
5
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں اور علاقے کی ناکہ بندی کو بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے محصورین غزہ کے خلاف جاری مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ غزہ میں پُرامن اور نہتے مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرنا اور ممنوعہ اسلحہ سے انہیں منتشر کرنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جوازنہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کئی سال سے بدترین ناکہ بندی کا سامنا کررہے ہیں۔ حالیہ عرصے کے دوران فلسطینیوں نے تحریک حق واپسی کے لیے پُرامن مظاہرے شروع کیے ہیں اور اسرائیل ان پُرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے تحاشا استعمال کررہا ہے جس کے نتیجے میں بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر ’اوچا‘ کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتی ہے۔ فلسطینی تحریک حق واپسی کا آج ساتواں جمعہ ہے۔ خدشہ ہے کہ اسرائیلی فوج آج بھی غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے دو ملین فلسطینی گذشتہ بارہ سال سے بدترین ناکہ بندی کا سامنا کررہے ہیں۔ غزہ کی ناکہ بندی غیرقانونی اقدام ہے۔ یہ ظلم کی ایک بدترین شکل ہے۔ اسے فوری طورپر ختم کیا جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری حق واپسی تحریک کے دوران اب تک 53  فلسطینی مظاہرین شہید اور 8 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں اسرائیل ظلم ڈھا رہا ہے، ناکہ بندی فوری ختم کی جائے: اقوام متحدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.