رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مریض اسیر کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسرائیل کے تل ہاشو میر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج اس کا آپریشن کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ اسیر عزیز عویسات کو الرملہ جیل ڈسپنسری میں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد اسے اساف ہروفیہ اسپتال لے جایا گیا، حالت مزید خراب ہونے پر اسے تل ہاشومیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 53 سالہ اسیر عویساتÂ کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر سے ہے اور وہ سنہ 2014ء سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔