مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں میں شام کے میزائلی حملوں سے سخت خوف و ھراس پھیل گیا ہے اور اور وہ ہائی الرٹ ہو گئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شام نے اسرائیلی بربریت اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مقبوضہ علاقہ جولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل فائر کئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صہیونی موت کے خوف سے پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے ۔ بعض صیہونی اسرائیل چھوڑ کر فرار کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔
شامی فوج کے میزائل حملوں سے اسرائیل پر شدید خوف و ہراس طاری ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام نے اسرائیل پر 20میزائل فائر کئے جبکہ دیگر ذرائع کے مطابق اسرائیل پر 50 میزائل داغے گئے ہیں۔