مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیت المقدس کے صیہونی گورنر نیربرکات نے قدس میں امریکی سفارتخانے کی عمارت کے قریبی اسکوائر کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نام دے دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل الیوم نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدس شہر میں امریکی سفارتخانے کے قریبی اسکوائر کو امریکی صدر کے نام سے موسوم کر دیا گیا ہے اور اس اقدام کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کی قدس کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کرنے کے بابت قدردانی کی گئی ہے۔اسرائیلی میونسپلٹی کمیٹی برائے قدس نے یہ منصوبہ اس وقت بنایا تھا جب امریکی صدر نے قدس کو اسرائیلی ریاست کا دار الحکومت تسلیم کیا تھا۔
خیال رہے کہ ۱۵ مئی یوم النکبہ کے موقع پر امریکی سفارتخانے کو قدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔