الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں کے گھروں میں گھس کر 20 ہزار شیکل کی خطیر رقم لوٹ لی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں عبدالکریم اور احمد رشید ابو رموز کے گھروں میں گھس کر 20 ہزار شیکل لوٹ لیے۔اسرائیلی دوران اسرائیلی فوج نے بنی نعیم کے مقام پر عبداللہ السلال اور یطا کے مقام پر علی حسین رباع کے گھروں میں بھی تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔