• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی فوج کا فلسطینی شہروں میں کریک ڈاؤن، 21 شہری گرفتار

بدھ 09-05-2018
in فلسطین
0
0Pala5991
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 21 فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ تلاشی کی کارروائیوں میں اس نے 14مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کا تعلق غرب اردن اور بیت المقدس کے مختلف شہروں سے ہے۔

اسرائیلی فوج کی رپورٹ کے مطابق تلاشی کی کارروائیوں سے شمالی غرب اردن کے نابلس شہر میں عصیرہ کے مقام سے فلسطینی مزاحمتی گروپوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مجموعی طور پر اسرائیلی فوج نے 21 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

غرب اردن اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی کریک ڈاؤن مہم کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ قلقیلیہ شہر سے چار افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس موقع پر فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ تلاشی کی دوران صیہونی فوج نے دو سگے بھائیوں محمود نائل موافی اور قاضی نائل موافی اور ان کی والدہ کو حراست میں لے لیا۔

نابلس شہر میں کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

اس کے علاوہ غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت، بیت المقدس سے محمد زکریا علیان، صالح ابو عصب، قصی داری، احمد سعد مصطفیٰ محمد ثائر محمود، علی امجد عطیہ، عانس لی درباس اور الخلیل سے سابق اسیران سمیت تعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کا فلسطینی شہروں میں کریک ڈاؤن، 21 شہری گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.