مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمال میں قلندیہ فوجی ناکے سے فلسطینی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 47 سالہ فلسطینی خاتون کو قلندیہ چیک پوائنٹ سے چاقو رکھنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نامعلوم خاتون مبینہ طور پر چاقو اسے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔
اسی اثناء میں مقبوضہ بیت المقدسÂ کے شمالی علاقے العیساویہ ٹاون سے تین چھوٹے فلسطینی بچوں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا۔
گرفتار ہونے والی بچوں کی شناخت احمد عبدالروف، یوف مصطفی اور طارق مصطفی کے نام سے کی گئی ہے۔
