• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

وسطی غزہ کی پٹی میں دھماکا، القسام کے 6 مجاہد شہید، تین زخمی

اتوار 06-05-2018
in فلسطین
0
0Pala10863
0
SHARES
0
VIEWS

النصیرات (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کی شب وسطی غزہ کی پٹی میں واقع النصیرات کے جنوبی علاقے میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہداء کے جسد خاکی دیر البلح شہر کے شہداء الاقصیٰ ہسپتال لائے گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ متذکرہ حادثے کے تین مزید زخمیوں کو بھی اسی ہسپتال علاج کی غرض سے لایا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا وسطی غزہ کی الزوایدہ میونسپلٹی میں ہوا۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔

ترجمان وزارت صحت اشرف القدرہ نے بعد ازاں شہداء کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق ہفتے کے روز جام شہادت نوش کرنے والوں میں طاهر عصام شاهين (٢٩ برس)، وسام احمد ابو محروق (٣٧ برس)، موسى ابراهيم سلمان (٣٠ برس)، محمود وليد الأستاذ (٣٤ برس)، محمود محمد الطواشی (٢٧ برس) اور محمود سعيد حلمی القيشاوی (برس) شامل ہیں۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ان کے مجاہدین کا ایک گروپ نفرت انگیز اسرائیلی کارروائی کا شکار ہوا ہے۔ یہ جال صیہونی دشمن نے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ایک پیچیدہ سیکیورٹی اور انٹلیجنس کارروائی کے ذریعے نشانہ بنانے کے لئے بنا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ اس مجرمانہ کارروائی کی تفصیل مزید فالو اپ کے بعد میں جاری کرے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.