الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی ریسرچ سنٹر برائے اراضی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل میں نئے فوجی ناکے تعمیر کر دئیے ہیں جس کے بعد الخلیل میں ناکوں کی کل تعداد 31 ہوگئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سنٹر برائے اراضی کے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے الخلیل کے جنوب مغربی گاؤں خرسہ کے داخلی راستے پر ایک عارضی ناکہ لگا لیا۔سنٹر کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں چیک پوائنٹس کی تعداد کو بڑھا دیا ہے۔ اسرائیلی فوج مغربی کنارے کی عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے لئے کریک ڈائون کو بطور سزا استعمال کرتی ہے۔