• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قیام امن اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط ہے: امریکہ

جمعہ 04-05-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala6072
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) وائٹ ہاؤس نے مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیے جانے کو علاقے کے ملکوں کی جانب سے اسرائیل کو باضابطہ تسلیم کرلینے سے مشروط کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق دوہزار بیس کانفرنس کی منتظمہ کمیٹی کے نام ایک مراسلے میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیے جانے کا پابند ہے لیکن ساتھ ہی علاقے کے سیاسی اور سیکورٹی مسائل پر بھی توجہ دیئے جانے پر زور دیتا ہے۔اس مراسلے میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان پائی جانے والی بداعتمادی کی وجہ سے مشرق وسطی مسلسل مشکلات کا شکار ہے اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی لڑائیاں اور تفرقہ انگیزی اس کی اہم وجوھات ہیں۔

امریکی مراسلے میں آگے چل کر دعوی کیا گیا ہے کہ خطے کے بعض ممالک اسرائیل کو خود مختار ملک کے طور پر تسلیم نہ کرکے اور اس کے ساتھ تعاون نہ کرکے، خطے میں بحالی اعتماد کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور حتی اسرائیل کو الگ تھلگ کرنے میں مصروف ہیں۔امریکی مراسلے میں عراق، ایران، لیبیا اور شام کے خلاف اسرائیل کے فرسودہ دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ممالک گزشتہ برسوں کے دوران خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

امریکہ ایسے وقت میں مشرق وسطی کے استحکام اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا راگ الاپ رہا ہے جب اسرائیل نے تاحال این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے ہیں اور نہ ہی اس نے اپنی خفیہ ایٹمی تنصیبات پر آئی اے ای اے کے سیف گارڈز کی نگرانی کو قبول کیا ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ رپورٹوں کے مطابق اسرائیل کے پاس کم سے کم اسی ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں جبکہ آزاد ذرائع کی رپورٹوں میں یہ تعداد دو سو سے چار تک بتائی جاتی ہے بنا برایں اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں سے پوری دنیا کی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ مشرق وسطی کو عدم استحکام سے بچانے اور ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مغربی ملکوں خاص طور پر امریکا کو دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے اسرائیل کی یکطرفہ حمایت سے دسبتردار ہوجانا چاہیے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.