رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کو تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں جاری رہنے والے فلطسین نیشنل کونسل کے چار روزہ اجلاس کے آخر میں پی ایل او کے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔کونسل نے نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا چناؤ کیا۔ یہ کمیٹی پی ایل او کی سب سے با اختیار ادارہ سمجھی جاتی ہے۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے 115 ارکان نے محمود عباس کو حماس کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلسطینی صدر کے معاون احمد مجدلانی نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے چناؤ کے بعد سیاسی میدان میں کام مزید آسان ہوجائے گا اور خلاء پر کرنے میں مدد ملے گی۔