• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر نے 100 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

بدھ 02-05-2018
in فلسطین
0
0Pala10830
0
SHARES
0
VIEWS

رفح (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ مصری حکومت نے دسیوں فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روکتے ہوئے انہیں واپس رفح گذرگاہ سے غزہ کے اندر دھکیل دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں گذرگاہ امور کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مصری سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ ہفتے رفح گذرگاہ سے بیرون ملک جانے والے 100 فلسطینیوں کو واپس غزہ دھکیل دیا۔ ان میں طلباء، مریض اور بیرون ملک اقامہ رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ مصری حکام کی طرف سے ان فلسطینیوں کی بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی حکام کی طرف سے مصری سرحدی حکام کے ساتھ رابطہ کیا گیا اور ان فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست دی گئی مگر مصری حکام نے سرحد بند کر دی اور کہا کہ وہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

بیرون ملک سفر سے روکنے جانے والے درجنوں افراد نے رفح گذرگاہ پر بہ طور احتجاج دھرنا دے رکھا رکھا ہے۔ انہوں نے رفح گذرگاہ کھولنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک فلسطینی طالب علم سعید عثمان نے بتایا کہ مصری حکام نے ان کے پاسپورٹ لیے اور اس کے بعد انہیں تین روز تک رفح گذرگاہ پر انتظار کرایا۔ بعد ازاں مہر لگائے بغیر ہی پاسپورٹس واپس کر دیے گئے اور کہا گیا کہ انہیں مصر کے راستے بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہیں واپس غزہ بھیج دیا گیا تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.