• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی زیر حراست قیدیوں کا اسرائیلی عدالتوں کا 77 دن سے بائیکاٹ

بدھ 02-05-2018
in فلسطین
0
0Pala8390
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید کیے گئے 500 انتظامی فلسطینی قیدیوں نے مسلسل 77 دن سے اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر قید کئے گئے پانچ سو فلسطینی اسیران نے 15 فروری کو اسرائیلی عدالتوں کا بہ طور احتجاج  بائیکاٹ کیا تھا۔ بائیکاٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

محکمہ اسیران کے مطابق انتظامی پالیسی کے تحت قید کیے گئے فلسطینیوں نے اپنے ساتھ برتے جانے والے نا روا رویے اور بلا جواز انتظامی قید میں بار بار کی توسیع کے خلاف دو ماہ قبل احتجاجا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بائیکاٹ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کا معاملہ انسانی ہے اور اسے انسانی اور قانونی بنیادوں پر فوری حل ہونا چاہیے۔ کئی فلسطینیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ وہ زخمی اور بیمار ہونے کے باوجود طبی سہولیات سے محروم ہیں اور ساتھ ہی انہیں مسلسل بغیر کسی وجہ کے پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو عام شہریوں کو منصفانہ ٹرائل سے محروم رکھنے کے ساتھ ساتھ نام نہاد انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل رکھنے کے حربے استعمال کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید رجسٹرڈ فلسطینیوں کی تعداد 7000 ہے جب 450 فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے محض شبے کی بنیاد پر انتظامی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ انتظامی قید کی سزا دو ماہ سے شروع ہوتی ہے اور اس میں غیرمعینہ مدت کے لیے بار بار توسیع کی جاتی ہے۔ بعض فلسطینی گذشتہ دس سال سے انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.