• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی صدر کا امن منصوبہ فلسطینی قوم کے منہ پرطمانچہ ہے:عباس

منگل 01-05-2018
in فلسطین
0
0Pala10826
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیلی دشمن کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے تنازع فلسطین کے حل کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل سوموار کو رام اللہ میں ہونے والے نیشنل کونسل کے متنازع اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے غزہ کی پٹی پر عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کے بجائے انہیں برقراررکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے امریکی حکومت کی طرف سے القدس کو اسرائیلی ریاست کا صدر مقام تسلیم کرنے اور صیہونی آباد کاری کے تسلسل کے باوجود اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن بات چیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ عرب لیگ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہونا چاہیے۔ وہ رواں سال کے وسط میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کے حل کے لیے عالم امن کانفرنس بلانے پر زور دیا۔

فلسطین کی داخلی صورت حال کی بہتری کے لیے محمود عباس کی طرف سے فلسطینی قوم کو کوئی خوش خبری نہیں سنائی گئی۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کےعوام کے خلاف جاری انتقامی سیاست کا دفاع کیا اور کہا کہ غزہ پر پابندیاں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کا رد عمل ہیں۔

انہوں نے حماس پر زور دیا کہ وہ گزہ کی پتی میں تمام محکموں کے اختیارات قومی حکومت کے سپرد کرے۔

صدر ابو مازن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں میں مصالحت کےحوالے سے انہوں نے مؤثر کوششیں کیں۔ فلسطینیوں میں مصالحت کاری کے نگران مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے کہا کہ یا تو حماس تمام ذمہ داریاں ہمارے حوالے کرے یا غزہ کا انتظام خود چلائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے بار بار مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ڈیلوں کا ذکر سنا مگر موجودہ امریکی حکومت نے ایک ایسی تجویز پیش کی ہے جسے فلسطینی قوم کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا امریکا کی صدی کی ڈیل یہ کہ فلسطینی قوم کو القدس سے محروم کردیا جائے۔ ہم نے امریکی صدر پر واضح کردیا ہے کہ ہم ایسی کوئی ڈیل قبول نہیں کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق واپسی کی نفی، فلسطین میں صیہونی آباد کاری کی حمایت اور القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی بات کی گئی ہو۔ ہم ایسی کسی تجویز پر غور بھی نہیں کریں گے۔

صدر عباس نے کہا کہ ہم فلسطین کے دو ریاستی حل سے کم پر راضی نہیں۔ فلسطینی ریاست چار جون 1967ء کی جنگ سے پہلے والے فلسطینی علاقوں پر قائم کی جائے گی جس میں مشرقی بیت المقدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہوگا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی صدر کا امن منصوبہ فلسطینی قوم کے منہ پرطمانچہ ہے:عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.