• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

32 فلسطینیوں کی صیہونی زندانوں میں قید اسیران سے ملاقات

منگل 01-05-2018
in فلسطین
0
0Pala10821
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 32 فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز غرب اردن میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں ملاقات کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ گذشتہ روز 11 بچوں سمیت 32 فلسطینی شہریوں نے ’نفحہ‘ جیل میں اپنے اسیر 18 اقارب سے ملاقات کی۔

ادھر ریڈ کراس کے ترجمان سھیر زقوت نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے ہمراہ  جیل گئیں جہاں اسیران کے اقارب کے ساتھ ان کی ملاقاتیں کرائی گئیں۔ اسیران اور ان کے اقارب کی ملاقات صحرائی جیل ’نفحہ‘ میں کرائی گئی۔ اس جیل میں 700 فلسطینی شہری قید ہیں۔

گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے  اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عائد کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جاسکتی ہے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے جن میں سے 380 اسیران غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.