نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 کے تجزیہ نگار باراک راوید کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں 23 مارچ کو یہودی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی سعودی عرب اب مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتا ہے۔بن سلمان کا کہناتھا کہ اس وقت سعودی عرب کے لئے اب ایران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔