فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’اوچا‘ کی طرف سے جاری کرد رپورٹ میں غزہ میں جاری فلسطینی احتجاج اور اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے استعمال کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے 700 میٹر کے فاصلے پر فلسطینیوں نے احتجاجی خیمے لگا رکھے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے حالیہ چار ہفتوں کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا۔ صیہونی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2369 فلسطینیوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جن میں سے 1739 فلسطینیوں کو براہ راستÂ فائرنگ کرکےÂ زخمی کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چار ہفتوں سے اسرائیلی فوج غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کاÂ بے دریغ استعمال کر رہی ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ ہزاروں زخمی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے چار ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے46 فلسطینیوں کو قتل اور5500 کو زخمی کردیا ہے۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے غزہ کی پٹی میں پُرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ اسرائیلی فوج ایک بار نہیں بلکہ باربار فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے۔