• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر البطش کے قاتلوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے: حماس سربراہ

ہفتہ 28-04-2018
in حماس
0
0Pala10804
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی سائنسدان ڈاکٹر فادی البطش کے مجرمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے ہرممکن اقدام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر البطش کے قاتل سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہیں عبرت ناک سزا مل کر رہے گی۔ ڈاکٹر البطش کے قاتلوں کے ہاتھ کاٹ دیے جائیں گے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ڈاکٹر البطش کو جس نے بھی شہید کیا وہ سزا ضرور بھگتے گا۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب مجرم ہمارے ہاتھ میں ہوں گے۔ انہیں فادی البطش کےخون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔

اسماعیل ھنیہ نے ڈاکٹر فادی البطش کے نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ البطش کےمجرمانہ قتل میں اسرائیل اور اس کے خفیہ ادارے موساد کے ملوث ہونے کے بیان کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا میں اکیس اپریل کو فلسطینی نوجوان سائنسدان کے قتل میں اسرائیل کے سوا اور کوئی ملوث نہیں ہوسکتا۔ اسرائیل کی مکروہ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے اور وہ فلسطینی اور مسلمان سائنسدانوں کو قتل کرنے کی مجرمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ڈاکٹر البطش نہ صرف ایک سائنسدان تھے بلکہ وہ فلسطین کے سفیر تھے۔ اپنی ایجادات اور سائنسی خدمات سے ہٹ کر وہ ایک داعی، عالم اور استاد تھےاور ساتھ ہی وہ آزادی فلسطین کے ایک متحرک رکن تھے۔

اسماعیل ھنیہ نے شہید ڈاکٹر فادی البطش کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ دکھ کے اس لمحے میں حماس کی پوری قیادت اور پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ البطش خاندان نے تحریک آزادی فلسطین کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

35 سالہ ڈاکٹر فادی البطش الیکٹریکل انجنیرنگ میں پی ایچ ڈی تھے اور ملائیشیا کی ایک یونیورسٹی میں لیکچرار تھے۔ وہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ تھے اور آبائی تعلق غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیا سے تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.