• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صیہونی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں چار فلسطینی شہید، 600 زخمی

ہفتہ 28-04-2018
in غزہ
0
0Pala10800
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔

اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی مظاہرین شہید اور کم سے کم 600 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 300 کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 174 فلسطینی سیدھی فائرنگ سے زخمی ہوئے،129 آنس گیس کی شیلنگ اور 19 دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے اور 206 کو درمیانے اور 243 کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔ زخمیوں میں 58 بچے اور 29 خواتین بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین کو خوف زدہ کرنے کے لیے زور دار آواز پیدا کرنے والے بم بھی استعمال کیے۔ سرحد پر زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل پانچواں جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں پانچ ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں چار فلسطینی شہید، 600 زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.