• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جمہوریہ چیک کا مرحلہ وار سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان

جمعہ 27-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10795
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکا کی جانب سے فلسطین کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد جمہوریہ چیک نے بھی امریکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عن قریب  القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرے گا اور مرحلہ وار سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے چیک صدر میلوش زمان کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک القدس کو اسرائیل کا آئینی دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیک ری پبلک مرحلہ وار تل ابیب سے سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق چیک صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے کہا ہے کہ انہیں سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے لیے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ مرحلہ وار سفارت خانے کو القدس منتقل کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں جمہوریہ چیک کی پارلیمان نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی سفارش کی گئی تھی۔ اسرائیل نے اس قرارداد اپنی تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا تھا۔

قرارداد کی حمایت میں ایوان میں موجود 156 میں سے 112 ارکان نے ووٹ ڈالا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور تل ابیب سے امریکی سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجمہوریہ چیک کا مرحلہ وار سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.