غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر الخلیل میں کم سے کم دو فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو علی الصباح قابض صیہونی فوج نے مشرقی خان یونس میں حق واپسی کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی خیموں میں آگ بھڑک اٹھی اور دو فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اسرائیلی فوج کے المدرسہ کیمپ کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کا ایک گروپ خزعہ کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کررہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔