• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

نام نہاد سرحدیں توڑ دیں گے، سینے پرگولی کھانے کو تیار ہیں: اسماعیل ھنیہ

ہفتہ 21-04-2018
in حماس
0
0Pala10756
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کے دن یعنی 15 مئی کو نام نہاد سرحدوں کی طرف فلسطینیوں کا سونامی امڈ پڑے گا۔ انہوں نے اسرائیلی ریاست کو خبردار کیا کہ وہ فلسطینیوں کے سونامی کا انتظار کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرقی غزہ میں حق واپسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ 15 مئی کو فلسطینی عوام کا بچہ بچہ گھر سے نکلے گا اور نام نہاد سرحدیں توڑ دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے عوام کا ایک طوفان مشرقی سرحد کی طرف بڑھے گا اور نام نہاد سرحدوں کو توڑ کر اندرون فلسطین داخل ہوگا۔

انہوں نے اسرائیلی دشمن کو خبردار کیا کہ وہ پُرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے طوفان کے سامنے اسرائیلی ریاست کی قائم کردہ سرحدوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کی اسرائیلی دھکمیوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ فلسطینی قوم سینے پر گولی کھانے اور اپنے دیرینہ مطالبات اور حقوق کے لیے ہرطرح کی قربانی دینے کے تیار ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مشرقی سرحد پرہزاروں فلسطینیوں نے حق واپسی کے لیے چھ ہفتوں پر مشتمل ایک تحریک کا آغاز کیا۔ اس تحریک کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مشرقی غزہ میں سرحد پر بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہو کر احتجاج کرتے ہیں۔ احتجاج کا یہ سلسلہ چوتھے ہفتے میں جاری ہے۔ 15 مئی کو فلسطینی عوام نے ایک عظیم الشان ملین مارچ اور مشرقی سرحد کی طرف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.