• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صیہونی شرپسندوں نے زیتون کے 100 قیمتی درخت کاٹ ڈالے

ہفتہ 21-04-2018
in فلسطین
0
0Pala10752
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام کی سرکاری سرپرستی میں صیہونی شرپسندوں نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بورین کے مقام پر فلسطینی شہریوں کا زیتون کا ایک باغ اجاڑ ڈالا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں  اور مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ بدھ کو صیہونی آباد کاروں نے نابلس میں فلسطینی شہریوں  کے زیتون کے ایک باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے زیتون کے پھل دار درخت کاٹ ڈالے۔

نابلس میں صیہونی آباد کاری کے خلاف سرگرم قومی کمیٹی کے ایک عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ صیہونی آباد کاروں نے بورین کے مقام پر محمد رجا کے باغ میں زیتون کے کم سے کم 60 پھل دار درخت کاٹ کر ریزہ ریزہ کردیے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی شرپسند قریب ہی واقع ’یتسھار‘ کالونی سے وہاں آئے تھے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونی آباد کاروں نے غرب اردن میں کسی فلسطینی شہری کے زیتون کے باغ پرحملہ کیا ہے۔ اس طرح کی شرپسندانہ کارروائیاں صیہونی اشرار کا روز کا معمول ہے۔ فلسطینیوں کی جان و مال اور املاک پرحملوں میں انہیں اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل رہتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصیہونی شرپسندوں نے زیتون کے 100 قیمتی درخت کاٹ ڈالے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.