انقرہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ترکی نے فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کو اسرائیل کا قومی دن نہیں بلکہ ارض مقدس پر صیہونیوں کا ناجائز تسلط قراردیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکیوں اور اسرائیلیوں کو صرف لفظ میں جواب دیں گے۔ امریکا فلسطین میں اسرائیل کی نسل پرستی کی معاونت اور مدد کررہا ہے۔ فلسطین میں قیام اسرائیل کی 70 سالگرہ ارض فلسطین پر جائز قبضے کا دن ہے۔ اسے اسرائیل کا قومی دن کسی صورت میں قرار نہیں دیا جاسکتا۔ابراہیم قالن نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کے ٹوئٹر پر پوسٹÂ بیان کا جواب دیا جس میں مسٹر پنس نے اسرائیل کو ’آزادی‘ کی مبارک باد پیش کی تھی۔ اس کے جواب میں ابراہیم قالن نے لکھا کہ ’النکبہ Nakba70#‘۔
خیال رہے کہ مئی 1948ء کو اسرائیلی مافیا اور مسلح ملیشیاؤں نے برطانوی فوج کی معاونت سے فلسطین میں اسرائیلی ریاست قائم کی تھی۔ طاقت کے ذریعے اسرائیل کے قیام کو فلسطینی’النکبہ‘ یعنی بہت بڑی مصیبت قرار دیتے ہیں۔ جب کہ اسرائیل اسے قومی دن کے طور پر مناتا ہے۔
فلسطین میں اسرائیلی ریاست قائم کی تھی۔ طاقت کے ذریعے اسرائیل کے قیام کو فلسطینی’النکبہ‘ یعنی بہت بڑی مصیبت قرار دیتے ہیں۔ جب کہ اسرائیل اسے قومی دن کے طور پر مناتا ہے۔
فلسطین میں اسرائیل کے قیام کے قیام کے دوران صیہونی مسلح مافیا نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھربار سے محروم کرکے ان کی املاک اور جائیدادوں پر قبضہ کرلیا تھا۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنی ٹویٹ میں امریکی دارالحکومت القدس منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔