• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی کورٹس کا بائیکاٹ جاری

بدھ 18-04-2018
in فلسطین
0
0Pala5953
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ساڑھے چار سو فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی کورٹس کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونی ججوں کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب حماس نے کہا ہے وہ قیدیوں کے تبادلے کی غرض سے اسرائیل کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو حراست میں لینے اور بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں بند کرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایسے ساڑھے چارسو فلسطینیوں نے اسرائیلی عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جنہیں اسرائیل نے عارضی حراست میں لے رکھا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی جیلوں میں بند بیمار فلسطینیوں نے یوم اسرا کے موقع پر احتجاج کرتے ہوئے جیل میں قائم طبی مراکز اور معالجاتی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا ہے۔اس وقت ساڑھے چھے ہزار فلسطینی اسرائیل کے مختلف جیلوں میں بند ہیں جن میں ساڑھے چارسو قیدی ایسے ہیں جن پر کسی قسم کی فرد جرم بھی تاحال عائد نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم قیدیوں کے تبادلے کے لیے اسرائیل کے ساتھ بلواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ فلسطین ٹوڈے کے مطابق غزہ میں یوم اسرا کے موقع پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ قیدیوں کا معاملہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس کے لیے خفیہ اور علی الاعلان کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے کی غرض سے کسی تیسرے فریق کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

اسما‏عیل ہنیہ نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم بیروت معاہدے کی بنیاد پر قومی آشتی کے حصول اور قومی اسمبلی کے قیام کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے تمام فلسطینی جماعتوں پر مشتمل ایک ہمہ گیر قومی اسمبلی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔

درایں اثنا ہزاروں فلسطینیوں نے یوم اسرا کے موقع پر غرب اردن میں مظاہرے کرکے عالمی برداری سے فلسطینی قیدیوں کے معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔غرب اردن کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ تمام فلسطینی قیدیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ سترہ اپریل کو ہر سال یوم اسیران فلسطین منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا کو اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی تازہ ترین صورتحال اور اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.