• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا وفد مفاہمتی بات چیت کے لیے مصر روانہ

بدھ 18-04-2018
in حماس
0
0Pala10727
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کا اعلی اختیاراتی وفد گذشتہ روز مصر کے خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچ گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ  جماعت کا ایک اعلیٰ سطحی وفد فلسطینیوں میں مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے گذشتہ روز مصر روانہ ہوگیا۔

ایک سوال کے جواب میں بردویل کا کہنا تھا کہ حماس کا وفد فلسطینی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے جلد مصر روانہ ہوگا۔

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کا وفد مصری قیادت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہونے والی مساعی پر بات چیت کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں الزھار نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے اور وہ مصر کی نگرانی اور رپرستی میں مصالحت کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے مصر کی طرف سے کوششیں جاری ہیں۔ مصر کی نگرانی میں گذشتہ برس حماس اور فتح کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم صدر محمود عباس اور تحریک فتح کے بعض عناصر کے غیرلچک دار رویے کے باعث مفاہمتی عمل میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی۔

ادھر حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ قاہرہ پہنچنے والے وفد میں غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار،  جماعت کے سیاسی شعبےکے نائب صدر صالح العاروری،سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق ، خلیل الحیہ اور حسام بدران شامل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس کا وفد مفاہمتی بات چیت کے لیے مصر روانہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.