• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپ میں فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت میں رابطہ مہم جاری

منگل 17-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10717
0
SHARES
0
VIEWS

برسلز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں 30 مارچ کو شروع ہونے والی چھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی تحریک اپنے تیسرے ہفتے میں جاری ہے۔ دوسری جانب اس تحریک کو عالمی حمایت دلانے کے لیے فلسطینی اور عالمی سماجی کارکن دوسرے ممالک میں بھی مہمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق براعظم یورپ میں پھیلے فلسطینی ’حق واپسی‘ تحریک کی حمایت کے لیے یورپی ملکوں میں تقریبات، ریلیوں اور سیمینار کا اہتمام کررہے ہیں۔

برسلز میں ہونے والی ایک احتجاجی ریلی میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں شریک شہریوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت پر مبنی نعروں پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، غزہ میں انسانی بحران کے حل کے لیے فوری اقدامات، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو ان کے حقوق فراہم کرنے اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے حق میں نعروں  پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ہفتے کے روز ہالینڈ کے شہر روٹر ڈام میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ یہ رلی ’موومنٹ ایکس‘ نامی تنظیم کی معاونت سے نکالی گئی۔

ریلی میں یورپی ملکوں میں مقیم فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی مظاہرین کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

سویڈن کے شہر مالمو، جرمنی کے برلن اور دوسرے یورپی ملکوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی حمایت میں ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.