• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عرب ممالک کا ’یونیسکو‘ میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ

اتوار 15-04-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala7744
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اسرائیل پہلی بار عرب ممالک کو اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ میں اپنا ساتھ ملانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل، عرب ممالک اور فلسطینی اتھارٹی پہلی بار عربوں اور فلسطینیوں کی طرف سے مقبوضہ فلسطین سے متعلق تجاویز پر رائے شماری ملتوی کرانے میں اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

عبرانی اخبار کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’یونیسکو‘ میں مقبوضہ فلسطینی اراضی سے متعلق بعض تجاویز پر رائے شماری ملتوی کرانے میں اسرائیل کامیاب ہوگیا ہے۔ یہ رائے شماری اب آئندہ اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب اور فلسطینی حلقوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر رائے شماری آنے والے دنوں میں ہونا تھی مگر یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل ان تجاویز پر رائے شماری ملتوی کرانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی اور عرب ممالک کو قائل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان ایک خفیہ سمجھوتہ بھی طے پایا ہے کہ ’یونیسکو‘ میں تجاویز پر رائے شماری ملتوی کرانے کے عرصے کے دوران اس موضوع پر ذرائع ابلاغ میں کسی قسم کی لابنگ نہیں کی جائے گی اور عرب ممالک کے ذرائع ابلاغ اس پر خاموش رہیں گے۔

’یونیسکو‘ میں اسرائیلی مندوب کرمل شما ھکوھین کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ ان کا اتفاق’جشن‘ کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اس معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور واشنگٹن کے خصوصی شکر گذار ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعرب ممالک کا ’یونیسکو‘ میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.