• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کے حملے میں صحافیوں کے قتل عام کے خلاف فلسطینی شہریوں کے مظاہرے

پیر 09-04-2018
in غزہ
0
0Pala10656
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے میں صحافی یاسر مرتجٰی کی شہادت اور دس صحافیوں کے زخمی ہونے کے بعد علاقے میں شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل اتوار کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں صحافی کی شہادت کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کااہتمام کیا گیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں شہید یاسر مرتجیٰ کی تصاویر ، پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

غزہ میں مرکزی پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفترکی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یاداشت جمع کرائی جس میں فلسطینی صحافیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے پر احتجاج کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے صحافیوں پر حملوں کو اسرائیلی ریاست کی منظم دہشت گردی کا تسلسل قرار دیا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے والے فلسطینی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی صحافی یاسر مرتجیٰ شہید اور نو زخمی ہو گئے تھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کے حملے میں صحافیوں کے قتل عام کے خلاف فلسطینی شہریوں کے مظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.