بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کے جج نے زخمی فلسطینی 28 سالہ عبداللہ نائف سالم کو تفتیش کے لیے مزید چار روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زخمی فلسطینی نایف سالم کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔فوجی عدالت نے ملٹری پراسیکیوٹر کی درخواست پر اسیر سے مزید پوچھ تاچھ کے لیے تفتیش کاروں کے حوالے کیا ہے حالانکہ وہ 26 مارچ کو زخمی ہونے کے بعد بیت المقدس میں واقع’چعار زیدق‘ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
سالم کو اسرائیلی فوج نے چھبیس مارچ کو اس پر فائرنگ کرنے اور اسے زخمی کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا تھا۔ سالم ماضی میں تین سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکا ہے۔ وہ ماضی میں بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے زخمی ہوچکا ہے۔
