• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 16 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

یوم الاض کی ریلی پر اسرائیلی حملہ، 14 فلسطینی شہید اور 1100 زخمی

ہفتہ 31-03-2018
in غزہ
0
0Pala10569
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یوم الارض اور واپسی کے حق کے لئے غزہ میں فلسطینی عوام کی پُرامن ریلی پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم چودہ فلسطینی شہید اور ہزاروں کے قریب دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کے فلسطینی باشندوں نے تیس مارچ، یوم الارض کی مناسبت سے صیہونیت مخالف ریلی اور مظاہرے کئے اور مقبوضہ فلسطین سے غزہ کو جدا کرنے والی سرحد پر بڑا اجتماع کیا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم چودہ فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے درجنوں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے حق کی حمایت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام اور گرفتاریوں نیز بیت المقدس کو یہودی بنائے جانے کی مذمت میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

مظاہرے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سمیت متعدد فلسطینی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں میں واپسی کا حق دیئے جانے پر زور دیا۔

حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام بیت المقدس اور اپنی واپسی کے حق کی بنیاد پر فلسطینی تحریک کو مہمیز کریں گے اور آج کے مظاہرے تمام فلسطینیوں کی ان کے آبائی علاقوں کو واپسی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی واپسی کے حق پر زور دینے کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح کر رہے ہیں کہ ہم اپنے مسلمہ حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پوری فلسطینی قوم بیت المقدس اور واپسی کے حق پر پوری طرح متحد ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.