غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اقوام متحدہ کے زیرانتظام انسانی حقوق کونسل کے جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کی تحسین کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کا محاسبہ کرے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کی فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت میں قراردادیں اہم ہیں۔ اسرائیلی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کے جرائم کی روک تھام اور فلسطینی قوم کے حقوق کی بازیابی کے لیے محض زبانی بیان بازی نہیں بلکہ ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کی جانب سے منظور کی جانے والی قرار دادیں اسرائیلی ریاست کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے کافی ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
حماس نے انسانی حقوق کونسل کے رکن ممالک کا فلسطینیوں کی حمایت میں قراردادیں پیش کی گئی قراردادوں کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔