• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس نے غزہ پر نئی پابندیاں عائد کردیں، مصر پر منافقت کا الزام

منگل 20-03-2018
in فلسطین
0
0Pala9336
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے دو ملین عوام پر ایک نیا بم گراتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صدر اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی میں حال ہی میں وزیراعظم رامی الحمد اللہ کے قافلے پر حملے کو جواز بنا کر علاقے پر نئی قدغنیں عائد کردی ہیں۔

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی قوم کے صدر کی حیثیت سے میں غزہ کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کررہا ہوں۔ میں نے قومی، قانونی، مالی اور دیگر نوعیت کی پابندیوں کے احکامات دیے ہیں تکہ قومی پروگرام کو محفوظ بنانے کی راہ ہموار کی جاسکے‘۔ ان کا اشارہ غزہ کی پٹی پر نئی پابندیاں مسلط کرنے کی طرف تھا۔

صدر عباس نے دعویٰ کیا کہ وہ جو کچھ بھی کررہے ہیں وہ قومی پروگرام اور اعلیٰ قومی مفاد میں کررہے ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام ان کے اقدامات کو سمجھیں گے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے فلسطینی تنظیموں کی طرف سے غزہ پر مزید پابندیاں عائد نہ کرنے کا مطالبہ بھی نظرانداز کردیا اور کہا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

محمود عباس نے حماس اورجماعت کی قیادت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حماس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور سنہ 2007ء میں حماس کی بغاوت غیرآئینی تھی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے عمل میں مخلص کوششوں کے بجائے مصر نے منافقانہ طرزعمل اپنایا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.