• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کا ایک سال میں 1300 فدائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

پیر 19-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10468
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران فوج اور سیکیورٹی اداروں نے فلسطینیوں کی طرف سے 1300 فدائی حملوں کو ناکام بنایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2017ء کے بعد سے اب تک 1300 فدائی حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار ’وللا‘ ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ہیں۔ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس فلسطینیوں کی جانب سے فدائی کارروائیوں میں کمی دیکھی گئی۔ 2017ء کی نسبت 2016ء میں فلسطینیوں کی جانب سے 2200 فدائی کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری اور فروری 2018ء کے دوران اسرائیلی فوج نے 200 فدائی حملے ناکام بنائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے انفرادی نوعیت کے حملوں کا سلسلہ جاریی ہے۔ فلسطینی نوجوان چاقو کے ساتھ حملوں کےعلاوہ گاڑیوں تلے کچل کر ہلاک کرنے کی کارروائیاں بھی کررہے ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں برطعہ کے مقام پر ایک فلسطینی ڈرائیور نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی کردیے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس چھ دسمبر کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں اور پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.