• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

امریکی صدر ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیاں

پیر 19-03-2018
in غزہ
0
0Pala10466
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے متنازع اعلان کے خلاف فلسطینی شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کی پٹی میں روز مرہ کی بنیاد پر ریلیوں میں ہزاروں فلسطینی امریکی اعلان القدس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ اور ’صدی کی ڈیل‘ کے خلاف نعرے درج تھے۔

احتجاجی ریلی میں غزہ کی پٹی میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہنما مشیر المصری نے خطاب میں غزہ ک پٹی کی ناکہ بندی کو فلسطینی قوم کے خلاف تاریخ کا بدترین ظلم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی تقسیم اور ارض مقدس کو یہودیوں کے حوالے کرنے کے لیے امریکی اور صیہونی قوتیں متحد ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ اعلان القدس سے خطے میں نئے بحران جنم لیں گے۔ فلسطینی قوم صدی کی ڈیل جیسی کسی بھی سازشو کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ مشیر المصری نے فلسطینیوں قوتوں سے قومی مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے میں تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے سے خطاب میں دیگر فلسطینی رہنماؤں نے امریکی صدر کے اعلان القدس اور صدی کی ڈیل کو فلسطینی قوم کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اپنے تمام حقوق بالخصوص حق خود ارادیت اورحق واپسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی صدر ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کے خلاف غزہ کی پٹی میں احتجاجی ریلیاں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.