• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خُفیہ دہشت گرد گروپ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں سرگرم

پیر 19-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10462
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ایک خفیہ گروپ کو صیہونی ریاست کی طرف سے باقاعدہ معاونت اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی ذرائع ابلاغ نے یہ چونکا دینے والا انکشاف حال ہی میں کیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خفیہ اسرائیلی گروپ کئی سال سے سر گرم ہے جو سرکردہ فلسطینی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے۔ اس گروپ کو اسرائیلی حکومتوں کی طرف سے باقاعدہ سرپرستی اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اخبار ہارٹز کے مطابق دو جون 1980ء کے بعد سے اسرائیل میں ایک انتہا پسند گروپ سرگرم عمل ہے جو فلسطینی شخصیات پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی گاڑیوں کو دھماکوں سے اڑانے، غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر قاتلانہ حملوں میں سرگرم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد اسرائیلی گروپ نے نابلس بلدیہ کے چیئرمین بسام الشعکہ، رام اللہ بلدیہ کے چیئرمین کریم خکلف اور کئی دوسرے فلسطینی رہنماؤں پر قاتلانہ حملے کیے۔

سنہ 1980ء میں ہونے والے دہشت گردی کے ان واقعات کے بعد اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم مناحیم بیگن، انٹیلی جنس چیف، آرمی چیف رفائل ایٹن، جنرل ڈنی میٹ اور شاباک کے سربراہ ابراہام احیطوف  کی موجودگی میں اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینی شخصیات پر حملوں میں ملوث گروپ کو سرکاری سطح پر مدد اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieخُفیہ دہشت گرد گروپ اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں سرگرم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.