• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’فیس بک‘ اسرائیل کی ہمنوا، صیہونی کالونیاں القدس کے نقشے میں شامل

اتوار 18-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10460
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سماجی رابطے کی عالمی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے فلسطین میں قائم کی گئی صیہونی کالونیوں کو القدس اور بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست میں شامل کردیا۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فیس بک کی  ممالک اور حکومتوں کے ساتھ رابطے کی ذمہ دار یرڈینا کوٹلر نے اسرائیلی نائب وزیرخارجہ زیپی حوٹوفیلی کی طرف سے دی گئی درخواست منظور کرلی ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ فیس بک بیت المقدس اور اس کے اطراف میں صیہونیوں کے لیے قائم کی گئی کالونیوں کو القدس کے نقشے میں شامل کرے اور القدس کو اسرائیلی ریاست کا شہر قرار دے۔

’فیس بک‘ سنہ 1967ء کے بعد بیت المقدس میں التلہ الفرنسیہ۔ گیلو، بیسگات زئیوف، ھار حوما، نافیہ یعقوب اور کئی دیگر صیہونی کالونیوں کو اسرائیلی ریاست میں ضم کردیا ہے۔

اسرائیلی نائب وزیرخارجہ نے فیس بک کی انتظامیہ تک صیہونی آباد کاروں کی بعض شکایات بھی پہنچائی ہیں۔ ان میں ایک یہ شکایت بھی شامل ہے کہ ان کے صفحات پر اسرائیلی تجارتی کمپنیوں کے اشتہارات دکھائی نہیں دیتے۔

حوٹوفیلی نے فیس بک کے نام اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ بات غیرمعقول ہے کہ ویب سائیٹ مشرقی بیت المقدس کی صیہونی کالونیوں کو القدس میں شامل نہ کرے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق فیس بک کی عہدیدار یرڈینا کوٹلر کچھ عرصہ تک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر میں کام کر چکی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.