جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران اسیر فلسطینی ماجد نزار کی ایلیہ کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں ایک کارروائی کے دوران اسیر فلسطینی کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا۔اسیر ماجد کے والد نے بتایا کہ صیہونی فوج نے اس کی بہو کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ جزیرہ نما النقب میں قید اپنے شوہر سے ملنے کے لیے جا رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابقÂ فلسطینی اسیر کے والد نے بتایا کہ صیہونی فوج نے ماجد الزیر کی اہلیہ صفاء سامی حسن عطاطرہ کو حراست میں لے لیا۔ عطاطرہ پر اپنے شوہر کو موبائل فون فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
