مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) دسیوں صیہونی آباد کاروں نے جمعرات کے روز مسجد الاقصی میں داخل ہو کے مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی ایک بار پھر بے حرمتی کی اور اس مسجد کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد الاقصی میں صیہونی آباد کاروں کے داخل ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینیوں نے صیہونی مخالف نعرے لگائے اور انھیں اس مقدس مقام سے باہر نکال دیا۔فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہÂ جمعرات کو علی الصباح دو درجن صیہونی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔Â صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں مراکشی دروازے اور باب السلسلہ سے داخل ہوئے۔ صیہونی آباد کاروں کو اسرائیل پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔
مسلمانوں کے قبلہ مسجد الاقصی اور بیت المقدس کو غاصب صیہونی فوجی اور صیہونی آباد کار اکثر جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہتے ہیں۔
فلسطینیوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کے مقابلے میں انتفاضہ قدس اکتوبر دو ہزار پندرہ میں شروع ہوئی ہے جو اب وسیع پہلو اختیار کر گئی ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں اب تک تین سو تیس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
