ایتھنز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مقامی شہریوں، فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے امریکی اعلان اور فلسطین میں صیہونی آباد کاری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونان میں ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین میں صیہونی آباد کاری، صیہونی بستیوں کی تعمیر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی اعلان القدس اور فلسطین میں صیہونی آباد کاری کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام سوشلسٹ یوتھ الائنس اور یونان ویمن الائنس کی جانب سے کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے القدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی اور شہر پراسرائیلی قبضے کو مسترد کردیا۔ مظاہرین نے ریلی کی شکل میں ایتھنز میں اسرائیلی سفات خانے کی طرف مارچ بھی کیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی سفات خانے کے قریب پہنچ کر القدس فلسطین کا دارالحکومت کے نعرے لگائے۔
