رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام نے گذشتہ روز 25 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکام نے گذشتہ روز حراست میں لیے گئے 25 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔ جب کہ رواں ماہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو دو ماہ سے چھ ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 11 نئے فلسطینیوں کو انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل کردیا گیا جب کہ 14 کی سزاؤں میں دو سے چھ ماہ کی قابل توسیع تجدید کی گئی ہے۔
کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے نو فلسطینیوں کو پہلی بار عمرقید کی سزائیں سنائی جبکہ آٹھ فلسطینیوں کی انتظامی قید میں توسیع کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 350 بچے، 56 خواتین، 700 انتظامی قید، 12 ارکان پارلیمانÂ اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔
