• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیرون ملک فلسطینی عجائب گھرکا خواب فرانس میں شرمندہ تعبیر

منگل 13-03-2018
in عالمی خبریں
0
0Pala10405
0
SHARES
0
VIEWS

پیرس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) بیرون ملک موجود فلسطینی فن کار اور آرٹسٹ ایک عرصے سے ’فلسطین میوزیم‘ کے قیام کے لیے کوشاں تھے۔ حال ہی میں فلسطینی فن کار اپنے اس دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’فلسطین میوزیم‘ کا قیام فرانس کے صدر مقام پیرس میں گذشتہ جمعہ کو عمل میں لایا گیا۔

یہ اقدام فلسطین میں معاصرفنون آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا۔ پیرس میں قائم کردہ میوزیم کے موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جسے ’ہم فن سے محبت کرتے ہیں کا عنوان دیا گیا۔نمائش میں فلسطینی شاعر محمود درویش کے بعض قصائد کو آرٹ اور فن پاروں کی شکل میں پیش کیا گیا۔

میوزیم کی افتتاح تقریب میں  عرب ممالک کے سفارت کاروں اور فرانسیسی سماجی، سیاسی اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ’یونیسکو‘ میں فلسطینی سفیر الیاس صنبر نے کہا کہ نمائش فلسطینیوں کی طرف سے نہیں بلکہ فلسطین کے لیے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے فلسطین نیشنل میوزیم کی شاخ قائم کرنے میں تعاون کرنے اور یکجہتی کرنے والے فن کاروں اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ میوزم کی نمائش میں یہودی فن کاروں سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔

عالم عرب انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایرک ڈیلبون کا کہنا تھا کہ میوزیم میں مختلف تجریدی آرٹسٹوں کی طرف سے پیش کردہ فن پارے فلسطینی قوم کے لیے تحفہ ہیں۔ اس موقع پر یورپی ملکوں اور دنیا کے دوسرے خطوں سے تعلق رکھنے والے 130 فن کاروں اور آرٹسٹوں کے نمونے پیش کیے گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیرون ملک فلسطینی عجائب گھرکا خواب فرانس میں شرمندہ تعبیر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.