غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں غزہ اور غرب اردن میں مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے ہفتے کی شام غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں 23 سالہ عمیر عمرابراہیم شحادہ کو گولیاں مار کرÂ شدید زخمی کردیا۔ شدید زخمی فلسطینی کوÂ رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے جب کہ کریک ڈاؤن کے دوران صیہونی فوج نے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گھروں میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئی۔
ہلال احمر کے مطابق صیہونی فوج نے عمیر شحادہ کے سینے میں گولیاں ماریں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ صیہونی فوج نے 16 سالہ بچے ھمام صبحی کو بھی گولیاں مار کر شدید خمی کردیا۔ صبحی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
