مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی مشقیں آج ساتویں روز بھی جاری ہیں۔ دونوں ملکوں کی افواج پر مشتمل یہ مشقیں آج سے ایک ہفتہ قبل مقبوضہ فلسطین میں ’جونیپر کوبرا‘ کے عنوان سے شروع کی گئی تھیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ ٹریننگ کا مقصد ریزرو فوج میں بھرتی کے لیے رابطوں میں تیزی لانا اورغزہ کی سرحد کے قریب موجود فوجی تنصیبات کے دفاع اور فوج کی نقل وحرکت کوÂ زیادہ فعال بنانا ہے۔جنگی مشقوں میں پیادہ فورس، بری فوج اور جنوبی ریجن کی فوج کی طرف سے لاجسٹک سہولت فراہم کی گئی ہے۔
عبرانی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج اسرائیل میں میزائل ڈیفنس فورس کی تنصیبات کو وسعت دینے کے لیے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ امریکی اور اسرائیلی افواج صیہونی ریاست کے داخلی محاذ کو لاحق خطرات کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مشترکہ جنگی مشقوں کے لیے تیاری کرنا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد صیہونی ریاست کو وسعت دینا ہے۔
تازہ تربیت پروگرام امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ جنگی مشقوں کے پروگرام کے شیڈول کا حصہ ہے۔ یہ مشقیں شمالی اور جنوبی فلسطین کے متوازی علاقوں میں امریکی اور اسرائیلی فوج وسیع پیمانے پر جاری ہیں۔
ان مشقوں میں 2500 امریکی اور 2000 اسرائیلی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ مشقوں کے دوران اسرائیل کے’ایرو‘ فضائی دفاعی نظام، آئرن ڈوم، ڈیوڈ سلائیشوٹ‘ اورÂ پیٹریاٹ میزائلوں کے تجربات کیے جا رہےہیں۔