• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس اور اسلامی جہاد کے بغیر نیشنل کونسل کا اجلاس مصالحت پر تازیانہ: عزت الرشق

جمعہ 09-03-2018
in حماس
0
0Pala7262
0
SHARES
1
VIEWS

دوحہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کی جانب سے نیشنل کونسل کا اجلاس بلائے جانے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ حماس اور اسلامی جہاد کو نظرانداز کر کے نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کرنا مصالحتی مساعی پر تازیانہ برسانے کے مترادف ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس جس میں حماس اور اسلامی جہاد کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان دونوں بڑی جماعتوں کو اجلاس میں شرکت سے دور رکھنا قومی مصالحتی کوششوں پر تازیانہ برسانے کے مترادف ہے۔ اس طرح کے نام نہاد اجلاسوں سے فلسطینیوں میں ناچاقی میں مزید اضافہ ہوگا اور اختلافات کی خلیجی مزید گہری ہوگی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صدر عباس کی طرف سے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کر کے بیروت میں ہونے والی تنظیم آزادی فلسطین کی استقبالیہ کانفرنس کے فیصلوں کو نظرانداز کرنے کی کوشش ہے۔ اس  کانفرنس میں موجودہ نیشنل کونسل کو تحلیل کرکے اس کی نئی قیادت کے چناؤ پر زور دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ تنظیم آزادی فلسطین نے بدھ کے روز ایک بیان میں 30 اپریل کو فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اجلاس صدر محمود عباس کی زیرصدارت منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حماس اور اسلامی جہاد کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں بلائی گئی ہے جب دوسری جانب حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصالحتی عمل تعطل کا شکار ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس اور اسلامی جہاد کے بغیر نیشنل کونسل کا اجلاس مصالحت پر تازیانہ: عزت الرشق
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.